اشتہار

بگ بیش ٹی 20 لیگ میں نئے قوانین متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا میں رواں سال بگ بیش ٹی 20 لیگ میں نئے قوانین متعارف کروادئیے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بگ بیش لیگ میں نئے قوانین متعاف کروائے گئے ہیں جس کے مطابق میچ شروع ہوتے ہی چار اوورز کا پاور پلے ملے گا اس کے بعد بیٹنگ سائیڈ گیارہویں اوور کے بعد کسی بھی وقت پاور پلے حاصل کرسکے گی۔

ٹی 20 لیگ میں 6 اوورز کے بعد پاور پلے ختم ہوجاتا ہے لیکن نئے قانون کے تحت اننگز کے آغاز پر 4 اوورز کا پاور پلے ملے گا جبکہ اننگز کے 11ویں اوور کے بعد کسی بھی وقت بیٹنگ سائیڈ باقی 2 اوورز پاور پلے لے سکے گی۔

- Advertisement -

اسی طرح پہلی اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں ہر ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں 12ویں یا 13ویں کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہے تاہم تبدیل کیے جانے والے کھلاڑی کی شرط یہ ہے کہ میچ میں بیٹنگ یا زیادہ اوورز بولنگ نہ کی ہو۔

بیش بوسٹ قانون میں میچ جیتنے کے لیے اب چار پوائنٹس دستیاب ہوں گے، تین پوائنٹس کامیابی کے لیے ہوں گے جبکہ ٹیم کو ایک اضافی پوائنٹ دیا جائے گا، یہ اضافی پوائنٹ اس صورت میں دیا جائے گا جو ٹیم ہدف کے دوران 10 اوورز میں آگے ہوگی وہ اس ایک اضافی پوائنٹ کی حقدار ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں