تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

کروڑوں‌ سال قدیم دیوقامت شارک کا دانت دریافت

امریکی ریاست جنوبی کیلورینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قدیم دیوقامت شارک کا دانت دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کیلورینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون میگالوڈون نے دعویٰ کیا کہ انہیں قدیم اور دیوقامت شارک کا دانت ملا ہے۔

ماہرین کے مطابق خاتون کو 3 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم دانت ملا جو شارک کا ہے اور یہ نسل معدوم ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق زمانہ قدیم میں جانوروں کے دانت بہت بڑے ہوتے تھے۔

خاتون کا کہنا ہے تھا کہ یہ دانت سفید شارک کی قدیم نسل کا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے خاوند کے ساتھ جب شکار کے لیے جزیرے پر پہنچیں تو اسی دوران اُن کی نظر دانت پر پڑی جسے انہوں نے اٹھایا اور پھر وہ اسے اپنے ساتھ گھر پر لے آئیں۔

خاتون نے بتایاکہ یہ دانت ناریل کے برابر ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ناریل اس میں فٹ آرہا ہے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ حجم کے ساتھ اس دانت کا وزن بھی غیر معمولی ہے جبکہ یہ دکھنے میں بھی گہرے رنگ کا ہے۔

خاتون نے اس دانت کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آبی حیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ دانت شارک کا ہی ہے۔

Comments

- Advertisement -