منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر کس طرح قابو پایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالیاتی نظم وضبط کے لیے مشکل فیصلے کیے، مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیوچرسمٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدلحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کسی وزارت کو ضمنی گرانٹس کی مدمیں فنڈز نہیں دیے گئے، حکومت کے لیے پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت شفاف انداز میں مستحقین کی مالی امداد کی۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں مشیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت کے تعمیراتی شعبے کے لیے پیکج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں، کرونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی دکھائی۔

حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں معاشی سرگرمیاں جاری رہیں اور عام آدمی متاثر نہ ہو، کرونا صورت حال میں حکومت نے کاروبار کے لیے خصوصی پیکج دیا۔

خیال رہے کہ حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے بھی اہم کامیابی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں