پشاور:خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کوروناصورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نےاپوزیشن سےرابطےکیلئےکابینہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں اکبرایوب،شوکت یوسف زئی، سلطان محمد، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ہیں۔
کمیٹی نے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کو کل 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دعوت دی ۔
کے پی حکومت کی جانب سے سرداریوسف،لطف الرحمان،اکرم درانی، عنایت اللہ،سرداربابک، شیراعظم سے رابطہ کیا گیا، کمیٹی کورونا صورتحال کو پیش نظراپوزیشن کو جلسہ مؤخر کرنے کیلئے کہے گی۔
کابینہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام کاتحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کوزبردستی جلسےجلوس کرنےسےنہیں روکتےمگریہ موقع مناسب نہیں۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہماری روایات ہیں کہ مسائل مذاکرات سے حل کرتے ہیں۔