تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سعودی عرب: شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، میونسپلٹی نے پراجیکٹ سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ 3 ارب 515 ملین ریال کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، اور یہ 400 بسوں، 450 بس اسٹینڈز اور 12 روٹس پر مشتمل ہوگا۔

میونسپلٹی کے مطابق اس منصوبے کے تحت پانچ بڑے روٹس مختص کیے جائیں گے، جبکہ بس اسٹیشنز کی تعداد 347 ہوگی جس سے مکہ مکرمہ کے شہریوں، حجاج اور عمرہ زائرین پرسکون سفری سہولت میسر آئے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے شہری آرام دہ سفری سہولت حاصل کرسکیں گے، پراجیکٹ کے مرکزی سٹیشنوں کا پانچ فیصد حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ بس اسٹینڈ اور روٹس پر 29 فیصد جبکہ بس ڈپو کا کام 40 فیصد ہوچکا ہے۔

مکمہ میونسپٹلی نے یہ بھی بتایا کہ 80 فیصد بسیس حاصل کرلی گئی ہیں۔ یہ پراجیکٹ جدید طرز کا ہوگا، بسیں کیمرو ں اور الیکڑانک سکرینز سے آراستہ ہوں گی۔ منصوبے کا 29 فیصد حصہ مکمل کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -