اشتہار

کویتی ویزا رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی ویزا رکھنے والے ان ممالک کے افراد جو کرونا کے باعث کویت میں داخل نہیں ہوسکتے جِن پر حکومت نے فضائی پابندی عائد کررکھی ہے اُن کے لیے اب خوشخبری ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت حکومت آئندہ دو ہفتوں میں ممنوعہ ممالک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرسکتی ہے، امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ان پر سے فضائی پابندیاں ہٹالی جائیں گی اور ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت نے 34 ممالک کے شہریوں کو کویت داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ کرونا کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے غیرملکیوں پر بھی سختی کی جارہی ہے اور ایس او پیز پر زور دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت آئندہ دو ہفتوں یا انتخابات کے بعد دی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا و تمام افراد کو قرنطینہ اور صحت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

اس حوالے سے کویتی محکمہ صحت کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں