کراچی : سندھ میں رینجرز پر ہونیوالے سیریل حملوں میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کا ہاتھ نکلا، پولیس نے حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم ار پستول برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے دستی بم ار پستول برآمد کرلی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد اور عارف عزیز نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق سندھ ریوولیوشن آرمی ایس آراے سے ہے ، گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی ، بشیر احمد، انیس احمد ،خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔
تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ سندھ ریوو لیوشن آرمی کو’’را‘‘دہشت گردی کیلئے فنڈنگ دیتی ہے، ایس آراے کا کمانڈراصغر علی عرف سجاد شاہ ہے۔
ملزمان نے10 جون گلستان جوہرمیں رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ کیا ، اسی دن دوسرا حملہ رینجرزچوکی منزل ملیرمیں کیا گیا، جس میں 2 راہگیر زخمی ہوئے۔
19جون کو لیاقت آباد احساس پروگرام کے باہر رینجرزموبائل پر دستی بم حملہ کیا، حملے میں ایک شہری جاں بحق اور رینجرز اہلکار سمیت 8 زخمی ہوئے تھے۔
19جون کو گھوٹکی میں رینجرز موبائل پردستی بم حملہ ہوا، جس میں 2 اہلکاراور 1شہری شہید جبکہ 8جولائی کونورانی سچل میں بیکری پردستی بم حملے میں ریٹائرڈ رینجرز اہلکار شہید ہوا تھا۔