اشتہار

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ معروف عالم دین اور شعلہ بیان مقرر خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔

تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت ایک عرصے سےخراب تھی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی گزشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی رواں ہفتے روالپنڈی فیض آباد میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں شریک تھے اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر مظہر الحق قادری کی قیادت میں حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد انہوں نے مطالبات کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

خادم حسین رضوی سیاست میں آنے سے قبل لاہور میں محکمہ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے، ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی جس کی وجہ سے انہیں محکمہ اوقاف نے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں