اشتہار

کراچی کے شہری ہوشیار ہوجائیں، اب کچرا پھینکنے پر بھی گرفتاری ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کمشنر کراچی نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھیکنے پر سزا، گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد سے کچرے کی صفائی کےلیے دو ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی، کراچی کے شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب کچرا پھینکنے پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے کے بعد کراچی میں موجود مقررہ کچرا کنڈی اور جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو سزا اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کا اطلاق دو ماہ کےلیے ہوگا، اور مقررہ مقام کے علاوہ کچرا پھینکنے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کراچی میں کسی بھی شاہراہ پر یا گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں سڑکوں پر پھیلے ہوئے کچرے سے نجات کےلیے ڈپٹی کمشنرز نے کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں