اشتہار

اہم کامیابی : پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کاجدید آلہ تیارکرلیا ہے۔

ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دے دی اور سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔

- Advertisement -

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا کہ ڈیوائس کا نام کووریڈ ریپڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹیکشن ہے، ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے۔

ڈاکٹرعاصم رؤف کا کہنا تھا کہ کووریڈ ڈیوائس مکمل طورپرمقامی سطح پرتیارکردہ ہے، یہ ڈیوائس سی ٹی اسکین اور ایکسرےکی ریڈنگ سمیت پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی۔

سی ای اوڈریپ نے مزید بتایا کہ کووریڈ سے پھیپڑوں میں کوروناانفیکشن کی مقدارمعلوم ہوسکےگی اور کوروناکےعلاج میں نمایاں مدد ملے گی ، یہ میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سےکم وقت میں نتائج دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا، یہ ڈیوائس جلد ملک بھرمیں دستیاب ہوگی،سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم

سی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پرتیاری بڑی کامیابی ہے، یہ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیارکردہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں