اشتہار

7 سال قبل دکان کا نام کرونا کیوں رکھا؟ مالک نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری نے کرونا کے نام سے دکان کھول کر اپنی قسمت بدل دی، وبائی ایام کے دوران دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا نامی دکان واقع جس کے مالک نے دعویٰ کیا ہے اس نے کرونا وبا پھیلنے سے سات سال قبل اپنی دکان کا نام کرونا رکھا تھا۔

دکان کے مالک جارج نامی کاروباری شخص کا کہنا تھا کہ میں نے کرونا نام اس لیے رکھا تھا کیونکہ لاطینی زبان میں کرونا کا مطلب تاج کا ہے اور وبائی صورتحال کے دوان میری دکان کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کرونا شاپ سے گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک کروڑوں افراد کا شکار بناچکی ہے جبکہ 13 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں