ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ترکی کس سے 1 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین خریدنے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکی نے چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراک خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح ترکی بھی اپنے شہریوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب ترکی نے چینی کمپنی سنوویک کی تیار کردہ کرونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی سے باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

ترکی کے وزیر صحت نے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ترکی چینی کمپنی سے رواں برس کے اختتام تک ایک کروڑ سے زائد کرونا ویکسین خریدے گا جبکہ کرونا ویکسین کے ٹیکے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی فائزر سے بھی معاہدے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ترک سائنسدانوں کی جانب سے خود 16 کرونا ویکسین کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے قبل ترکی سنوویک اور فائزر سے کرونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی سنوویک نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین جنوری کے اختتام تک مکمل طور پر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں