اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کے کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے، گزشتہ 15دن میں وینٹی لیٹرز پر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
& complete lockdowns in most countries. In Pak, the PDM by continuing with jalsas is deliberately endangering lives & livelihoods bec if cases continue to rise at the rate we are seeing, we will be compelled to go into complete lockdown & PDM will be responsible for consequences
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، پی ڈی ایم جان بوجھ کر جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے، این آر او کے لیے بےچین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مکمل لاک ڈاؤن ہونے اور نتائج کی ذمہ دار ہوگی، این آر او کے لیے بےچین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے، واضح کردوں یہ لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے جیسے اقدامات نہیں کرنا چاہتا جن سے معیشت کو نقصان ہو، ہماری معیشت مضبوط اور بحالی کے اشارے دینا شروع ہوئی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کا واحد مقصد این آر او لینا ہے، اپوزیشن کو این آر او چاہیے چاہے زندگیاں اور معیشت داؤ پر لگ جائے۔