اشتہار

کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے 26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان کردیا جبکہ 25دسمبر سے 10جنوری تک بچوں کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونےپر11جنوری سےتعلیمی ادارےکھولےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایسے اقدامات کرناپڑیں گے جس سے بیماری کا پھیلاؤ روکا جاسکے، 26نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارےبند کرنے کافیصلہ ہواہے، بچے گھر سے بیٹھ کر اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گے ، آن لائن اور ہوم ورک کےذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا، بچوں کے آن لائن اور ہوم ورک سےمتعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔

- Advertisement -

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ 25دسمبر سے 10جنوری تک بچوں کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، امید کرتے ہیں حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات15جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ مئی،جون میں بورڈ امتحانات لینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبہ کاایک تہائی حصہ رہےگا، ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ پڑھائی کاسلسلہ گھروں سےجاری رہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا اس موقع پر اہم فیصلے نہ کئے تو بیماری کےپھیلاؤکا خدشہ ہے، کورونا کےکیسز بڑھے تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتاہے، این سی اوسی میں وبا کی نوعیت پر بات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں