کراچی: دنیا بھرمیں آج پاکستانی عوام بالعموم اور کشمیری بالخصص یومِ شہدائےکشمیرمنارہےہیں۔ کشمیری عوام نے چھہتربرس پہلےڈوگرہ راج سےآزادی کا مطالبہ کیاتھا۔
مسلمانان کشمیر پرڈھائےگئے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی باوجود تمام تر ظلم و جبر کے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ حق خود اختیاری کے حصول کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
انیس سو اکتیس میں آج ہی کے دن ڈوگر ا راج کی ا فواج نے سری نگر جیل کے سامنے آزادی کا مطالبہ کر نے والے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کےبائیس کشمیریوں کو شہیدکردیاتھا،چھہترویں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے۔