تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بڑا دھچکا، نئی لگژری گاڑی شوروم کی دیوار سے جاٹکرائی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ڈرائیور کی غفلت سے نئی اور مہنگی گاڑی شوروم کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے شو روم میں آزمائش کے دوران ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث کار سیدھی دیوار سے جاٹکرائی، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے متعلق ویڈیو بھارتی کامیڈین اور اداکار سونل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے اب تک تقریباً 10 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ حادثہ نیا نہیں کیوں کہ یہ ویڈیو اس سے قبل رواں سال جون میں منظرعام پر آئی تھی لیکن حالیہ دنوں اس حادثے کی ویڈیو کو بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے باعث یہ واقعہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ‘کایا کارنیول مینی وین’ شوروم کی دیوار سے ٹکرائی۔

گاڑی کو آزمانے کے لیے ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص بھی گاڑی میں موجود تھا، کار کو اسٹارٹ کرنے سے قبل شوروم ملازم نے کچھ تفصیلات بھی بتائیں، لیکن بدقسمتی سے گاڑی دیوار سے دو بار لگی۔

حادثے پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔ ایک کا کہنا تھا کہ 38 لاکھ کی گاڑی ہے اتنی آسانی سے واقعہ بھولا نہیں جائے گا۔ وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔

Comments

- Advertisement -