جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب : ٹیلی کمیونیکیشن کی خراب سروس پر صارفین کو خاص ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کو واضح کیا ہے کہ وہ اتصالات کمپنی کی خراب سروس پر اپنی شکایات درج کرواسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اتصالات کمپنیوں کے صارفین سروس کی زیادہ سے زیادہ حد طے کرنے کے مجاز ہیں۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارف اتصالات کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت سروس کی زیادہ سے زیادہ حد تحریری بھی مقرر کر سکتا ہے۔

صارف کو یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ اتصالات کمپنی کی خراب سروس پر شکایت کرسکتا ہے، اگر کمپنی نے صارف کی شکایت دور نہیں کی یا پانچ دن گزرنے کے بعد کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو اسے اتھارٹی کو ویب سائٹ پر شکایت درج کرانے کا اختیار ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں