اشتہار

وائرل ویڈیو پر اب لاکھوں ڈالرز ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مقبول موبائل ایپلکیشن اسنیپ چیٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دل چسپ ترین اور وائرل ہونے والی ویڈیوز بنانے پر اب صارفین میں روزانہ 1 ملین ڈالرز کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ نے اپنے اپلیکیشن میں اب اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کر دیا ہے، یہ نیا فیچر ایک الگورتھم کی مدد سے صارفین کو ’سب سے دل چسپ‘ پوسٹ دیکھنے کا مشورہ دے گا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز کی دوڑ میں ٹِک ٹاک کا مقابلہ کرنا کمپنیوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس حقیقت کو مد نظر رکھ کر میسجنگ اسنیپ چیٹ نے اعلان کا ہے کہ جن صارفین کا مواد وائرل ہوگا ان میں ہر روز دس لاکھ ڈالر تقسیم ہوں گے۔

- Advertisement -

انعامی رقم کی یہ اسکیم رواں برس کے اختتام تک جاری رہے گی، منصوبہ کامیاب رہا تو اسکیم کو 2021 میں بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔

طریقہ کار

ایک ملین ڈالر حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنی ویڈیوز اسنیپ چیٹ کی اسکیم کے تحت جمع کرانی ہوں گی، کسی ویڈیو کو کتنی رقم ملے گی، اس کا تعین ویڈیو کی ویوز سے کیا جائے گا۔ شرط یہ ہے کہ اسکیم میں حصہ لینے کے لیے صارفین کی عمر 16 برس یا اس سے اوپر ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے کاپی رائٹ، اسپانسر شپ، منشیات اور شراب جیسے موضوعات کے حوالے سے اصولوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ویڈیو کو کوئی یوزر ہی دیکھ رہا ہے نہ کہ کوئی ’بوٹ اکاؤنٹ‘۔

اسنیپ چیٹ اور ٹِک ٹاک مقابلہ

وائرل ویڈیوز کے سلسلے میں صارفین میں مقابلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، اسنیپ چیٹ کی جانب سے انعامی رقم کا فیصلہ اسی مقابلے کے پس منظر میں کیا گیا ہے، موبائل اور وائرلیس تکنیک کے ماہر بین وُڈ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کے مقابلے کے لیے یہ قدم دانش مندانہ ہے۔

واضح رہے کہ سخت مقابلے کے باوجود اسنیپ چیٹ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران اس کے صارفین میں 25 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ٹِک ٹاک کو دنیا بھر سے ملنے والی مقبولیت کے باوجود اس برس مختلف قسم کی دشواریوں کا سامنا بھی رہا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی کی مسلسل دھمکی شامل رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں