اشتہار

ویڈیو کے چکر میں 4 سالہ کمسن بچے نے بڑے بھائی کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے چار سالہ معصوم بچے سے غیردانستہ طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کا بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ایلینوائس میں پیش آیا، گھر میں دونوں بھائی پستول سے کھل رہے تھے اور ویڈیو بھی بنا رہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 8 سالہ بھائی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت والدین گھر میں موجود تھے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پستول بچوں تک کیسے پہنچی۔

اس حادثے کے بعد پولیس نے تمام والدین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ پستول کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

خیال رہے کہ متاثرہ بچے کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں اس کی صحت کافی حد تک بہتر ہوچکی ہے، ممکنہ طور پر جلد اسے ڈسچارج بھی کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں