اشتہار

گلی میں پھرتے تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ صارفین دنگ رہ جاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے خوف پھیلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو بھارت کے ضلع غازی آباد کےعلاقے راج نگر کی ہے، جسے ابھیشک پرساد نامی صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی ہے، اس بارہ سیکنڈ کی ویڈیو میں ابھیشک اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ رہا ہے کہ برائے مہربانی کچھ کریں، تیندوا راج نگر کی سڑک پر بے خوف وخطر گھوم رہا ہے۔

- Advertisement -

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ تیندوا سب سے پہلے غازی آباد ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے جنریٹر روم میں گھسا، جہاں اسے ایک خاکروب نے دیکھ لیا، تیندوے نے اسے دیکھتے ہی جھپٹنے کی کوشش کی تو اس کی چینخ نکل گئی ، یہ سن کر تمام افراد ہوشیار ہوگئے، اسی لمحے خاکروبوں نے مل کر لاٹھیوں سے تیندوے پر حملہ کیا، جس کے بعد وہ فرار ہوکر دوسرے ادارے میں جاگھسا۔

ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق اس کے علاوہ تنیدوا غٖازی آباد کے سینیئر پولیس افسر کی رہائشگاہ کے باہر بھی گھومتا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سڑک پر موجود تیندوے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

مقامی میڈیا کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کی پانچ ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں ہیں، اور ساتھ ہی علاقہ مکینوں کو خبردار کیا گیا کہ جب تک تیندوے کو قابو نہیں کیا جاتا، اپنے گھروں کے دروازے مت کھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں