انٹرنیٹ پر ایک ایسی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے جس کو دیکھنے والے ماں کی حاضر دماغی اور کمسن بچے کی قسمت پر حیران رہ گئے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرائیور کی لاپروراہی کو دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ اُس نے زیبرا کراسنگ سے سڑک پار کرنے والی خاتون کو دیکھ کر بھی گاڑی نہیں روکی۔
خاتون بچے کو پرام میں بیٹھا کر سڑک پار کررہی تھیں کہ اسی دوران لاپرواہ ڈرائیور آگیا، اگر چند لمحے کی دیر ہوتی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا مگر خوش قسمتی سے بچہ حادثے میں بالکل محفوظ رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے گاڑی آتے ہی پرام کو تھوڑا سا پیچھے کیا جس کی وجہ سے بچہ حادثے سے محفوظ رہا اور لاپرواہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی دوڑاتا ہوا لے گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نارتھمبریہ کے علاقہ کولرکوٹ سی فرنٹ کی ہے جہاں یہ واقعہ 19 نومبر جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والی سیاہ گاڑی کس کی ملکیت ہے اس حوالے سے پولیس نے شہریوں سے مدد بھی طلب کی ہے تاکہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرسکیں۔
👀 Watch the moment a careless driver clips a baby’s pram on a zebra crossing.
Thankfully no one was injured – but we’re appealing for witnesses to this awful incident as the driver fled the scene.
It happened outside Bill’s Fish Shop, Cullercoats at 1.30pm Nov 19. pic.twitter.com/oGr1jcej36
— Northumbria Police (@northumbriapol) November 26, 2020
رپورٹ کے مطابق پرام میں چھ ماہ کا کمسن بچہ موجود تھا جبکہ اُس کے ساتھ دو خواتین تھیں، خوش قسمتی سے تینوں ہی حادثے میں محفوظ رہے۔