جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

باہمت بزرگ پروگرام عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں