اشتہار

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو گئیں، پولیو مہم کا آغاز 30 نومبر بروز پیر سے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسداد پولیو 5 روزہ مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کے انعقاد کے لیے 48 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، تمام اضلاع کو ویکسین کی فراہمی بھی مکمل کر لی گئی ہے، اضلاع کو ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی بھی ہو گئی۔

- Advertisement -

پولیو پروگرام کے تحت 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں 4900 سے زیادہ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملتان میں 2 ہزار سے زائدانسداد پولیو ٹیمیں جب کہ راولپنڈی میں 2900 سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پنجاب سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ

لاہور میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، ملتان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، راولپنڈی میں تقریباً 9 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو چکی ہے، جب کہ پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 81 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں