جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پہلا ٹی ٹوئنٹی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: مہمان انگلینٖڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر کے اپنے دورے کا فاتحانہ آغاز کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈپلوسی نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، راسی وین ڈیر ڈوسن نے 37 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 30 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے سیم کران نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لونگی اینگیڈی نے بھی دو کھلاڑی آؤٹ کئے، تبریز شمسی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جواب میں انگلینڈ کے جونی برسٹو نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو کامیابی دلائی، بین اسٹوک نے بھی 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے جارح لنڈے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں