اشتہار

جدید روسی طیارے نے امریکا کی نیندیں حرام کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: سپر پاور امریکا نے روسی طیارے ایس یو 35 کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنے آرٹیکل میں روس کے طیارے ایس یو 35 فورتھ جنریشن کو دنیا کا بہترین لڑاکا طیارہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس یو 35 طیارے کو اس کی منفرد خصوصیات کے باعث بہترین طیارہ قرار دیا گیا، کیونکہ طیارہ جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ ایونکس کمپلیکس ، انفارمیشن مینجمنٹ کا بہترین نظام ، موثر ریڈار سسٹم اور طاقت ور انجن جیسے صلاحیتوں سے بھرپور ہے، اسکے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے کی جانب سے فضا میں کمال مہارت کرتب بھی قابل تعریف ہے، جسے فضائیہ کی زبان میں ایئر منووریبلیٹی کہا جاتا ہے۔امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ چین اور انڈونیشیا کی فضائیہ نے بھی اس طیارے کو حاصل کرنے کے آرڈر دے دئیے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  روس کی دھمکی پر امریکی بحری جہاز نکل بھاگا

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی وزارت دفاع کو متعدد ایس یو 35 طیارے موصول ہوچکے ہیں، ان میں سے تین لڑاکا طیاروں کو کمسولمسک آن امور پلانٹ سے روسی ایرواسپیس فورسز کے مستقل ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں