اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی امداد کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

آپریشن متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے امداد کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے آج سے مالی امداد کا آغاز کیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ہرخاندان کے سربراہ کو سات ہزار روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے متاثرین میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قوم آئی ڈی پیز کیساتھ ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کاسکھ چین چھین لیاتھا، اس سے قبل گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات سےمسئلہ حل کرنےکی پوری کوشش کی، آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیاگیا،  سردار مہتاب نے مزید کہا کہ قبائلیوں نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں اہم کرداراداکیا،عوام قبائلیوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھیں گے

اہم ترین

مزید خبریں