اشتہار

سابق فرانسیسی صدر کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : سابق فرانسیسی صدر ویلری گیسکارڈ ایس اسٹنگ کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے باعث انتقال کرجانے والے سابق فرانسیسی صدر یورپی اتحاد کے معمار تھے، جو دو فروری 1926 کو یورپی ملک جرمنی میں پیدا ہوئے تھے اور 2 دسمبر 2020 کو فرانس میں کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گسکارڈ امراض قلب سمیت کئی دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔

- Advertisement -

گسکارڈ نے فرانسیسی معاشرے اور عوام کو قدامت پسند گولسٹ حکومت کے بعد معیشت کو آزاد کرنے اور معاشرتی رویوں میں بہتری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سابق فرانسیسی صدر کے دور اقتدار میں ہی فرانسیسی معاشرے نے جدت کی جانب قدم بڑھائے تھے اور باہمی رضامندی سے طلاق کی اجات دی گئی تھی جبکہ ووٹنگ کےلیے 21 سال سے کم کرکے 18 سال کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں