اشتہار

مصر میں رہائشی عمارت گر گئی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کائرو: مصر کے شہر اسکندریہ میں رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر سکندریہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا، رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیم نے ملبے سے تین مرد اور تین خواتین کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

- Advertisement -

حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عمارت کو دو سال قبل خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کے آرڈر جاری کیے گئے تھے لیکن رہائشیوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سکندریہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ عمارت کو مخدوش قرار دے کر خالی کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن اس پر عمل نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ تین منزلہ عمارت میں 9 افراد رہائش پذیر تھے جن میں چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، باقی تین افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بھی مصر میں 5 منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں