تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہباز شریف کے مریم نواز کو مشورے، ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز شریف کو جارحانہ پالیسی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جیل روانگی سے قبل مریم نوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں نوازشریف بھی ٹیلی فون پر موجود تھے، تینوں رہنماؤں بیٹھک میں موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کوٹ لکھ پت جیل واپسی سے چند لمحوں قبل شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مشورہ دیا کہ ’اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہو اور مذاکرات کا راستہ بند ہوجائے‘۔

شہبازشریف نے بھتیجی کو مشورہ دیا کہ ’ہمیشہ مذاکرات کا راستہ کھلا رکھیں، اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے کو آخری آپشن کے طور پر رکھا جائے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اس پر تحفظات ہیں‘۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر کو 5روز کیلئے پیرول پر رہا کیا تھا تاکہ وہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔

ایک روز قبل مسلم لیگ ن کے وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مدتِ رہائی میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے پنجاب حکومت نے مسترد کردیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’ پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، ہم پیرول پر رہائی میں توسیع نہیں دے سکتے، شہباز شریف کو والدہ کی تدفین کے لیے ریلیف دیاگیا تھا، اب سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رہائی میں توسیع کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔

Comments

- Advertisement -