جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیٹے نے والدہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ دکھاکر کروڑوں‌ روپے بٹورلیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہری نے امریکی انشورنس کمپنی کو والدہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ دکھا کر 25 کروڑ روپے کی رقم ہتھالیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انشورنس کمپنی سے بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر رقم وصول سے متعلق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل کو درخواست موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ فہد سلیم اور فاریہ سلیم نامی ملزمان نے والدہ کو مردہ قرار دیکر کروڑوں روپے وصول کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردہ قرار دی گئی سیما سلیم کھر نے امریکی انشورنس کمپنی سے 2009 میں دو پالیسیاں لی تھیں اور 8 جون 2011 کو سیما سلیم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بیمہ رقم وصولی کےلیے جمع کرایا گیا۔

- Advertisement -

خاتون کے زندہ ہونے کا انکشاف 2013 میں پاسپورٹ اپلائی درخواست پر ہوا، جب خاتون نے 2013 میں پاسپورٹ کی درخواست پر امریکن قونصل خانے میں دی۔

ذرائع کے مطابق خاتون سیما سلیم انتقال کے بعد بھی پاکستانی پاسپورٹ پر 10 سے زائد ممالک کا سفر کرچکی ہے۔

امریکی قونصل خانے کے اسکاٹ جے جیس کی جانب سے ایف آئی اے کو تحریری طور پر درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی اےہیومن ٹریفکنگ سیل میں چالبازی کا مقدمہ یکم دسمبر کو درج ہوا۔

فیڈرل ایوسٹی گیشن ایجنسی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس رقم کیلئے بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ سیکریٹری یونین کونسل 6 نمبر سے بنوائے اور سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے میڈیکل افسر نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا جس میں خاتون سیما سلیم کی موت کو حرکت قلب بند ہونا قرار دیا گیا۔

خاتون کو مردہ قرار دینے کےلیے فشرمین مورنا قبرستان کی رسید بھی مہیا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی بیٹی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ، بیٹا انشورنس رقم لینے میں ملوث پائے گئے، امریکن انشورنس کمپنی سے رقم ملنے کے بعد فہد سلیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور رقم پاکستان منتقلی کیلئے فہد نے کراچی میں 2 اکاؤنٹ کھلوائے۔

فہد نے ایک اکاؤنٹ دھوراجی، دوسرا جھیل پارک برانچ میں کھلوایا گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں