اشتہار

صرف چند کاسمیٹکس اشیا کی مدد سے برائیڈل میک اپ کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایک عمومی خیال ہے کہ دلہنوں کا میک اپ بہت گہرا ہوتا ہے اور اس کے لیے بے شمار کاسمیٹکس استعمال کی جاتی ہیں، تاہم معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے صرف چند بنیادی چیزوں سے برائیڈل میک اپ کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے صرف ایک بیس سے برائیڈل میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا۔

شعیب کا کہنا تھا کہ ہماری جلد کے خلیات بہت نازک ہوتے ہیں لہٰذا ان پر زیادہ زور آزمائی اور مساج سے گریز کرنا چاہیئے۔

- Advertisement -

شو میں انہوں نے صرف ایک بیس کی مدد سے برائیڈل میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا، انہوں نے بتایا کہ جلد کی رنگت سے ملتا جلتا ہی میک اپ کیا جائے تو وہ زیادہ بھی ہوجائے تو برا نہیں لگتا۔

اس میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر کہیں سے میک اپ خراب بھی ہوجائے تو وہ انگلیوں کی مدد سے ہی باآسانی سیٹ کیا جاسکتا ہے اور پتہ نہیں چلتا۔

شعیب نے صرف ایک فاؤنڈیشن اسٹک کی مدد سے برائیڈل میک اپ کیا۔ اس کے لیے انہوں نے پہلے مسٹ (یا عرق گلاب) اور پرائمر کا استعمال کیا، اس کے بعد فاؤنڈیشن اسٹک سے میک اپ شروع کیا۔

مزید اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں