تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

1 کروڑ شہریوں کے لیے ویکسین خریدنے کے لیے پاکستان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے ویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ بینک سے ویکسین بکنگ کے لیے امداد کی درخواست کرے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے 153 ملین ڈالر امداد فراہمی کی درخواست کی جائے گی۔

ورلڈ بینک سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست اقتصادی رابطہ ڈویژن کرے گی، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے اقتصادی رابطہ ڈویژن کے نام مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ ڈویژن امداد کے لیے ورلڈ بینک سے باضابطہ درخواست کرے اور ورلڈ بینک سے فنڈنگ کریڈٹ 6590 معاہدے کے تحت امداد مانگی جائے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے امداد کی منظوری پر ویکسین کی بکنگ کرائی جائے گی، فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے بذریعہ ویڈیو لنک ابتدائی بات چیت بھی ہو چکی ہے، کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

ملک کے کون سے شہروں میں کرونا کیسز زیادہ ہیں؟

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرونا ویکسین ساز اداروں سے براہ راست رابطے کر رہا ہے، یہ رابطے گاوی کے ذریعے ہو رہے ہیں، ای سی سی ویکسین کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور ای اے ڈی کو ورلڈ بینک اور عالمی ڈونرز سے رابطوں کی ہدایت ای سی سی نے کی تھی۔

خیال رہے کہ پہلے فیز میں 1 کروڑ شہریوں کے لیے کرونا ویکسین بکنگ کی تجویز ہے، جو ہیلتھ ورکرز اور بوڑھے شہریوں کو دی جائے گی، پاکستان نے ویکسین کی مفت اور رعایتی خریداری کے لیے بھی گاوی سے رابطے کیے ہیں، ذرایع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گاوی سے کرونا ویکسین 2021 کے اختتام پر ملنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -