منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

معمرخاتون پر تنقید: ساتھی اداکار کنگنا پر پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : معمر خاتون پر 100 روپے کے عوض مظاہروں میں شرکت کا الزام کنگنا راناوت کو مہنگا پڑگیا، گلوکار میکا سنگھ اور اداکار دلجیت دوسانج نے بھی اداکارہ کو رسوا کرنا شروع کردیا۔

بالی ووڈ فلم پنگا کی ہیروئن اداکارہ کنگنا راناوت کو بٹھنڈا کے بہادر گڑھ جاندیاں گاوں کی رہائشی موہیندر کور سے پنگا لینا شدید مہنگا پڑرہا ہے، پہلے تو صرف عوام اور پنجابی برادری اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے رہی تھی، اب پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور اداکار نے بھی کنگنا کو آئینہ دکھانا شروع کردیا ہے۔

اداکار دلجیت دوسانج اور کنگنا راناوت کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری ہے اور جیسے جیسے ان کے درمیان جنگ میں شدت آتی گئی، پنجاب سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی اس میں شامل ہوتی گئیں، جن میں ورا بھاسکر، گپی گریوال، راج نیت باوا اور ایمی ورک شامل ہیں۔

اداکار نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے 73 سالہ موہیندر کور کی ایک ویڈیو بھیجی جس میں انہوں نے کسانوں کی حمایت اور کنگنا کے 100 روپے والے دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔

دلجیت دوسانج نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’دعویٰ کرنے سے پہلے ثبوت چیک کرلیا کرو‘۔

میکا سنگھ نے بھی کنگنا راناوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاگل ہے اسے اپنی زندگی جینے دو‘ انہوں نے کنگنا کو مخاطب کیا کہ ’بیٹا کنگنا ہلکے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناو جیسے کرن جوہر، رنویر، رتک روشن اور دیگر بالی ووڈ شخصیات لیکن اس طرح مت آنا‘۔

دوسری جانب عوام کی جانب سے بھی بالی ووڈ اداکارہ کو شدید ذہنی بیمار قرار دیا گیا اور سرعام عوام نے ایک مجسمہ رکھ کر اسے کنگنا قرار دیا اور دماغ کا فرضی آپریشن کیا تاکہ کنگنا کے دماغ سے اشتعال انگیزی اور بدتہذیبی نکالی جاسکے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل کنگنا راناوت کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کسان تحریک اور بزرگ خواتین کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 100روپے کے عوض دھرنے میں شرکت، ’دادی‘ کنگنا رناوت پر برس پڑیں

اپنے ٹویٹ میں کنگنا نے کسان تحریک میں شامل ایک بزرگ خاتون کے بارے میں لکھا کہ یہ دادی 100 روپے میں دستیاب ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بھارت میں چلنے والی کسان تحریک کے حوالے سے پاکستان پر بھی الزامات عائد کیے اور تحریک کو اسپانسرڈ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں