لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے ایک بار پھر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔
فردوس عاشق اعوان نے زور دار مکا مار کر ایک کے اوپر ایک رکھے ہوئے ٹائلز توڑے جس پر پنڈال میں بیٹھے سب لوگوں نے اُن کو داد دی۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کے جانے کی باتیں کرنے والی مریم نواز سُن لیں کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ مریم نواز ضمانت پر ہیں اور اب وہ جیل جائیں گی‘۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فردوس عاشق اعوان نے فٹبال کو کک مار کر اور اُس سے پہلے کرکٹ کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو کلین بولڈ کیا تھا۔
Inspiration for girls in sports 🥊⚽⛹️♀️😀
pic.twitter.com/SsmSHItXVl— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 5, 2020