اشتہار

بچے کے کمرے میں‌ خوفناک چیز دیکھ کر والدین کے اوسان خطا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی علاقے کوئنز لینڈ کے ایک گھر میں شیر خوار بچے کے کمرے سے زہریلا سانپ پکڑا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ کے علاقے سے محکمہ جنگلی حیات کے رضاکاروں نے دنیا کا سب سے زہریلا سانپ پکڑ کر اسے حفاظتی مرکز منتقل کیا۔

کئی فٹ لمبا یہ زہریلا سانپ بچے کے لیے مختص کمرے سے پکڑا گیا۔

- Advertisement -

والدین نے سانپ دیکھا تو پہلے اُن کے اوسان خطا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور پھر اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے ماہرین کی مدد سے اسے پکڑا۔

سانپ پکڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ بچے کے جھولے کے پیچھے تھا جسے بمشکل قابو کیا گیا۔

خوش قسمتی سے جس وقت سانپ کمرے میں آیا بچہ وہاں موجود تھا ورنہ ممکن تھا کہ وہ اُسے نقصان پہنچا دیتا۔

سانپ پکڑنے والے ماہر  نے بتایا کہ یہ سانپ کھڑکی یا دروازے کے کھلنے کا فائدہ اٹھا کر کمرے میں داخل ہوا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں