اشتہار

سعودی ڈاکٹرز کا شاندار کارنامہ، 7 کلوگرام وزنی رسولی نکال دی

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے 7 کلو گرام وزنی رسولی نکال لی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں قائم کنگ فہد اسپتال کے ڈاکٹرز نے 50 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کر کے اُس کے یپٹ سے 7 کلوگرام وزنی ٹیومر نکال لیا۔

ڈاکٹر سعد العود کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بچے کی گردن میں 700 گرام کی رسولی، سعودی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

ڈاکٹر العود کا کہنا تھا کہ ’مریض کو کئی روز سے خون رسنے اور دیگر بیماریوں کی شکایت تھی جس پر اُس کا الٹراساؤنڈ  اور کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رسولی ناف سے نیچے تھی جس کو نکالنا آسان نہ تھا مگر ٹیم نے رپورٹس کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد اس کو  نکالنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ڈاکٹرز کا کارنامہ، دس سالہ بچی کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیاب

ڈاکٹر العود کا کہنا تھا کہ اگر رسولی کو فوری نہ نکالا جاتا تو مریض کی جان جاسکتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مریض روبہ صحت ہے اور اب وہ مکمل ہوش میں آگیا ہے، ایک دو روز میں چہل قدمی شروع کرے گا جس کے بعد اُسے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں