اشتہار

سعودی عرب: آئندہ چند ہفتوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مملکت میں کرونا کی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، اسٹوریج سسٹم بھی تیار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنی فائزر سے سعودی عرب کرونا ویکسین حاصل کرے گا، اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، آئندہ چند ہفتے میں مملکت ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔

اس حوالے سے عرب میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ فائزر کمپنی کی ویکسین جلد سعودی عرب پہنچے گی۔

- Advertisement -

ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ محفوظ رکھنے کے لیے استوریج سسٹم بھی تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ ویکسی نیشن کے حوالے سے مختلف امور پر بھی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

سعودی عرب: کرونا وائرس ویکسین سے متعلق خوشخبری

دوسری جانب سعودی وزیر صحت نے کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ہوگا۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے پہلے کرونا ویکسین حاصل کریں گے، جلد ہی کرونا ویکسین لینے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں