اشتہار

اسنیپ چیٹ صارفین کیلئے زبردست سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی موبائل ایپلکیشن اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرنے کے بہترین فلٹر متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ کے اس نئے فلٹر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کارٹون کے کرداروں میں تبدیل کرسکیں گے، مذکورہ ایپ اپنے مشین لرننگ کے تحت تصاویر کو کارٹون میں تبدیل کرے گا۔

اس نئے اور منفرد فلٹر کے ذریعے شہری اپنی تصاویر کو دلچسپ کارٹونوں کے کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹرمتعارف

اسنیپ چیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی ایپ میں ایک کارٹون لینس تیار کیا ہے جو اسنیپ چیٹرز کو ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے انوکھے حقیقی کارٹون میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ

اس فلٹر سے مستفید ہونے کے لیے کیمرہ رول کا بٹن ٹیپ کرنا ہوگا۔

یہ فلٹر کیمرہ رول بٹن ٹیپ کرنے کے بعد کسی بھی صارف کے عکس کو کارٹون کردار میں تبدیل کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے جس کے بعد آپ کی کارٹونک تصویر تیار ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں