منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کروناویکسین کی خریداری، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی حماد اظہر، معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ خصوصی کمیٹی کروناویکسین خریداری کے عمل کی نگرانی کرے گی، خصوصی کمیٹی کے فیصلے حتمی ہوں گے اور کابینہ سے توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بڑی خبر، روس پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار

ذرایع کے مطابق خصوصی کمیٹی کے قیام کا مقصد ویکسین خریداری کا عمل شفاف بنانا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، روس پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ماسکو حکومت نے فروخت کی پیش کش کی ہے۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کی ہے، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں