ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی سیریز منسوخ کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کیسز کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے ولای ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی سیریز منسوخ کردی گئی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا ون ڈے پہلے ہی منسوخ ہوچکا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگش ٹیم اور پروٹیز کے درمیان سیریز طبی بنیادوں کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 2 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقہ خطرے میں پڑ گیا

خصوصی ماحول میں موجود ہوٹل اسٹاف کے دو ممبران کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے، سیریز کے بقیہ میچز کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3-0 سے کلیب سوئپ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں