اشتہار

نوسرباز وں نے معمولی ’بلب‘ تاجر کو 9 لاکھ روپے میں بیچ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں نوسربازوں نے تاجروں کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں بیچ ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کےشہر بریلی میں تاجروں کو جعل سازی کے ذریعے معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق تاجر نتیش ملہوترا کے قریبی دوست کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے کراماتی بلب سے متعلق بتایا گیا کہ یہ آپ کے دن بدل دے گا کیونکہ بلب سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔

- Advertisement -

کورونا کے دوران لاک ڈاؤن سے پریشان تاجر نے جعلسازوں کی اس پیش کش پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

نوسربازوں نے ملاقات کے دوران ایک خفیہ مقناطیس کے ذریعے مختلف کرتب دکھا کر تاجر کو متاثر کیا اور بلب 9 لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

تاجر کو کچھ عرصے کے بعد احساس ہوا کہ ان لوگوں نے اسے بے وقوف بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق بریلی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی تاجر نتیش ملہوترا نے اس جعل سازی کے حوالے سے درخواست دائر کی جس کے بعد کرائم بانچ نے تفتیش کرنے پر اس فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم پہلے ہی فراڈ کے کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہوکر بری ہوچکا ہے جبکہ تیسرا ملزم بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں