اشتہار

فیکٹری میں‌ خوفناک آتشزدگی کے بعد جشن؟‌ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے جنوبی علاقے روسوٹو آن ڈان میں واقع پورٹ سٹی پر قائم فیکٹری میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

آگ لگنے کا واقعہ 6 دسمبر کو پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے شہر بھی کی فائربریگیڈ طلب کرلی گئیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 400 سے زائد فائر فائٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

محکمہ فائر بریگیڈ نے 48 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اب تک یہ اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ متاثر ہونے والی کمپنی میں کیا کام ہوتا تھا مگر یہ کہ لوگوں نے آگ لگنے کے بعد پٹاخے پھٹنے کا منظر دیکھا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد آتشبازی کا منظر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں