جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے بھارت کو 12 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا بھارت کو سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی، سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔

کپتان ویرات کوہلی کی 85 رنز کی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی، شیکر دھون 28 اور پانڈیا 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اوپنر کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے میکسویل کی گیند پر اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سوئپسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میکسویل اور ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے میتھیو ویڈ کی شاندار 80 رنز کی اننگز کی بدولت 186 رنز بنائے، گلین میکسویل نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر دو وکٹیں حاصل کرسکے، نترنجن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ٹی ٹوینٹی سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کرلی جبکہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں