وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم نواز اور خواجہ آصف کو چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگا، مریم نواز پہلےخود تو ایک کونسلر کا الیکشن لڑیں پھر استعفے کی بات کریں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگاسیالکوٹ کےلوگ عمران خان یااشتہاری شریف کیساتھ ہیں، آپ کےاستعفےکا انتظار رہےگا۔
خواجہ صاحب! استعفی دیں اور میدان میں آئیں۔ پتہ لگ جائے گا سیالکوٹ کے لوگ میرے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں یا آپ کے لیڈر اشتہاری شریف کے ساتھ۔
آپ کے استعفے کا انتظار رہے گا۔ pic.twitter.com/HAMBzpmzpx
— Usman Dar (@UdarOfficial) December 8, 2020
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے پوچھتا ہوں پہلےخود تو ایک کونسلرکا الیکشن لڑیں آج تک کونسلرکا الیکشن نہیں لڑا مگر استعفوں کی بات کرتی ہیں، مریم نوازکیسےمنتخب لوگوں سےاستعفےمانگ رہی ہیں، لوگ استعفےنہ دیں توکہتی ہیں ان کےگھروں کاگھیراؤکریں، کرپٹ عناصرکےگردگھیراتنگ ہوتاجارہاہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ کادورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ میں اہم پیکج کااعلان کریں گے، سیالکوٹ کیلئےپینے کےصاف پانی کےمنصوبےکا آغاز کیا جا رہا ہے۔