تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تھائی لینڈ میں پل حسیناؤں کا بوجھ نہ اٹھا سکا، ویڈیو وائرل

بنکاک: تھائی لینڈ میں ملکہ حسن بننے کا مقابلہ حادثے کی نذر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ملکہ حسن کا مقابلہ حسیناؤں کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور دھڑام سے نیچے آگرا۔

ملکہ حسن مقابلے میں 30 حسینائیں رسی سے بنے پل کے اوپر کھڑی تھیں کہ پل اچانک ٹوٹ گیا اور دوشیزائیں پانی میں جاگریں۔

ان خواتین کی جانب سے 7 دسمبر کے روز صوبے چیانگ مائی میں مس تھائی لینڈ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسینائیں ایک ہی طرح کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

پل ٹوٹنے پر سب کے چہرے غصے کے بجائے کھلھلا اٹھے کیونکہ وہ گندے پانی کی تالاب میں گری تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی بھی خاتون شدید زخمی نہیں ہوئی تاہم مقابلے میں شریک ایک خاتون ک ماتھے پر معمولی چوٹ لگی جبکہ دیگر دو افراد کو گرنے کی صورت میں معمولی زخموں کا سامنا کرنا پڑا۔

مقابلے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -