اشتہار

بھارت، حکومتی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کو زندہ جلا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کو زندہ جلا کر قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں راکش سنگھ نامی صحافی کو زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راکش سنگھ بری طرح جھلسے جس کی وجہ سے وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راکیش سنگھ مقامی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے حوالے سے کام کررہے تھے، انہیں 27 نومبر کو ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے علاقے بلرامپور میں اپنے ہی گھر پر زندہ جلا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی سخت خطرات کا شکار، بین الاقوامی اداروں کا مودی کو خط

رپورٹ کے مطابق راکیش سنگھ اپنے گھر پر موجود تھے کہ اسی دوران تین ملزمان اُن کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے جاتے جاتے گھر میں پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا کر چلے گئے جس کے نتیجے میں نوجوان صحافی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق راکیش سنگھ نے مقامی اخبار میں سولر پینلوں اور دیگر منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا جس میں انہوں نے حکومتی عہدیدار شوشیلا دیوی کا چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آوروں میں شوشیلا دیوی کا بیٹا کشوا نند مشرا بھی شامل تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا باقی دو ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صحافی کو زندہ جلا کر مارنے والے واقعے کے بعد رواں سال بھارت میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں