اشتہار

‘معیشت سکڑ رہی ہے’ کونسلروں نے تنخواہوں میں اضافہ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی جمہوریت عوامی نمائندگی کی اعلیٰ مثال بن گئی، کونسل اجلاس کے دوران کونسلروں نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے سرکاری عہدیداران و عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں ہر سال نجی شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے افراد کی طرح اضافہ ہوتا ہے لیکن برطانیہ کے عوامی نمائندگی نے کمال کردیا۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا کی دوسری بڑی معیشت برطانیہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ کرنے کےلیے آکسفورڈ شائر کونسل نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

کونسلروں کی تنخواہوں میں اضافے کےلیے کونسل اجلاس منعقد ہوا جس میں ووٹ کے ذریعے اضافے کے حق یا مخالفت میں ووٹ دینا تھا اور عوامی نمائندوں نے جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے تنخواہ میں اضافے کے خلاف ووٹ دیا۔

کونسلرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے، اسی لیے ابھی تنخواہوں میں اضافے کےلیے مناسب وقت نہیں۔

حالات کو دیکھتے ہوئے کونسل نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نئی منتخب کونسل تک ملتوی کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں