اشتہار

ویرات کوہلی نے کرکٹ قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کردی اور امپائر سے مسلسل بحث و مباحثہ کرتے نظر آئے۔

گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میتھیو ویڈ کو امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا ، ویرات کوہلی باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے انہیں علم نہیں تھا کہ یہ آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ وہ وکٹ کیپر کے ایل راہول سے مشورہ لیتے نظر آئے۔

- Advertisement -

اس سارے سلسلے میں ڈی آر ایس کا مخصو ص ٹائم گزرتا رہا اور کوہلی راہول کے درمیان گفتگو کے دوران ٹائم ختم ہوگیا۔

اتنے میں کے ایل راہول نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے دیکھا تو اس میں آؤٹ نظر آرہا تھا ، راہول نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے کوہلی کو وہیں سے ہی ریویو لینے کا اشارہ کردیا۔

ویرات کوہلی جب امپائر سے ریونیو مانگنے لگے تو امپائر نے انہیں بتایا کہ 15 سیکنڈ ز کا ٹائم گزر چکا ہے اور اب ریویو نہیں مل سکتا۔

بھارتی کپتان اس بات پر غصے میں آگئے اور امپائر سے الجھنا شروع کردی ۔

واضح رہے کہ میچ میں بھارت کو آسٹریلیا نے 12 رنز سے شکست دی تھی اور میتھیو ویڈ نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، سیریز میں بھارت نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں