اشتہار

فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ہیلی کاپٹر کی تصدیق ٹویٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

- Advertisement -

ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے استعمال میں تھا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کیا تھی۔ پرواز کے بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے الرٹ الارم بھیجا تھا۔

5 dead after helicopter crashes in French Alps

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ موسم کی خرابی لگتی ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

فرانسیسی صدر کے مطابق حادثے میں فرانسیسی ایئر ریسکیو کے تین ارکان اور سروس ایرین فرانکاس (ایس اے ایف) کے دو ارکان حادثے میں ہلاک ہوئے۔

ایمانویل میکرو ن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، قوم، اہلخانہ ، دوست و احباب ان ہیروز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں