تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکیوں کی ذہنی صحت پست ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک: امریکا میں ہونے والے سروے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکی شہریوں کی ذہنی صحت بیس سالوں کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا وائرس اور اس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن نے امریکی شہریوں کی صحت کو بری طرح سے متاثر کیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 76 فیصد افراد نے ذہنی صحت کو درست قرار دیا جبکہ گزشتہ برس ہونے والے سروے میں 85 فیصد لوگ ذہنی طور پر صحت مند بتایا گیا تھا۔

سروے رپورٹ کے مطابق بزرگ اور کم آمدنی والے امریکی شہری سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہیں جبکہ اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد آن لائن تعلیم کی وجہ سے بھی طالب علموں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

سروے میں حصہ لینے والے 46 فیصد افراد نے معاشی مشکلات کا ذکر کیا یہ تعداد بھی گزشتہ برس سے کہی زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں ذہنی صحت پست ترین ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن، معاشی پریشانی ہیں جن کی وجہ سے تقریباً تمام ہی شہری متاثر ہوئے۔

Comments

- Advertisement -